اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہو گا، تیاری آج سے ہونی چاہئے: مصدق ملک

21 Aug 2025
21 Aug 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا رواں سلسلہ 10 ستمبر تک جاری رہے گا اور اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اگلے مون سون کی تیاری آج سے ہونی چاہئے،  اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہو گا۔

مصدق ملک نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب پہاڑوں سے  قدرتی طور پر پتھر گرتے ہیں، چاہے پتھر توڑے نہ بھی جا رہے ہوں، جب کلاؤڈ برسٹ ہوتا ہے یا سیلاب آتا ہے تو بڑے بڑے پتھر تنکوں کی طرح بہتے آتے ہیں، بالکل یہی بونیر میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب سیلاب کے راستے میں ہوٹل اور ریزورٹس آتے ہیں اور وہ ٹوٹتے ہیں تو وہ بھی پتھروں جیسے بن جاتے ہیں۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ یہ صرف اپنی چھت گرنے کا نقصان نہیں کرتے بلکہ ان کا کنکریٹ، بڑے بڑے گارڈر، نیچے کی بستیوں پر جا گرتے ہیں، یہی اصل تباہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے