20 Aug 2025
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف مری ہال روڈ پر واقع اپنی آبائی رہائش گاہ پہنچ گئے، میاں نواز شریف کی مری آمد سے پہلے علاقہ میں سیکیورٹی کے موثر اقدامات کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف بذریعہ موٹر وے/ایکپریس وے اپنی رہائشگاہ مری پہنچے۔
نواز شریف کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے موثر اقدامات کئے گئے تھے، مسلم لیگ ن کے قائد کی آمد کے موقع پر کشمیر پوائنٹ اور دیگر روٹس پر پولیس اہلکار تعینات رہے۔
