تعلیم
صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ و ملازمین کو انکے نام پر پیسے بٹورنے والے جعلساز سے متنبہ کر دیا
20 Aug 2025
20 Aug 2025
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے نام پر اساتذہ اور ملازمین سے پیسے بٹورنے والا منظر عام پر آ گیا، وزیر تعلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مذکورہ جعل سازی بارے بتا کر اساتذہ کو متنبہ کر دیا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ملزم فیضان علی کا محکمہ تعلیم یا میرے دفتر سے کوئی تعلق نہیں، میرے نام پر پیسے یا فائدہ مانگنے والا یہ شخص سراسر جعلساز ہے، ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔


دوسری جانب ابھی تک جعلساز کے خلاف کارروائی یا گرفتاری کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی معلوم ہو سکا ہے کہ جعلساز نے کس کس استاد یا ملازم کو چونا لگایا ہے، البتہ صوبائی وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر ملزم کی تصویر اور نوٹیفیشکشن لگا کر اساتذہ کو متنبہ کر دیا ہے۔
