اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور: شہر کی 2 لاکھ 72 ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا آغاز کر دیا گیا

20 Aug 2025
20 Aug 2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور کی 2 لاکھ 72 ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا آغاز کر دیا گیا جبکہ ابتدائی مرحلہ میں 1 لاکھ سے زائد بند پوائنٹس کی خریداری کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔

ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بند سٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کا ہوم ورک مکمل، 6 زونز میں 76 کروڑ کی لائٹس سامان پرکیور کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا، نشتر زون میں سٹریٹ لائٹس مرمت بحالی کیلئے 14 کروڑ 50 لاکھ جبکہ گلبرگ زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 14کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

راوی زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 14 کروڑ 27 لاکھ روپے، سمن آباد زون میں 9 کروڑ 93 لاکھ جبکہ داتا زون میں سٹریٹ لائٹس مرمت و بحالی کیلئے 15کروڑ 96لاکھ رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح شالامار زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ باقاعدہ فزیکل لائٹس لگانے کا آغاز ستمبر میں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے