20 Aug 2025
(لاہور نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارمنٹ (سی سی ڈی) نے 2مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔
اکرم پارک کے قریب سی سی ڈی نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے رکنے کی بجائے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اسکے دیگر دو ساتھی فرار ہو گئے۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالے ملزم کی شناخت عمران کےنام سے ہوئی ہے، اسی طرح سبزی منڈی پل کے قریب کراس فائرنگ میں موٹرسائیکل سوار ملزم بھی مارا گیا جس کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جلد ہی ملزمان پولیس کی حراست میں ہوں۔
