پنجاب گورنمنٹ
سینیٹ جنرل سیٹ پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز
20 Aug 2025
20 Aug 2025
(لاہور نیوز) سینیٹ جنرل سیٹ پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روز پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گی۔
گزشتہ روز کاغذات جمع کروانے کا آخری روز تھا جس کے بعد ریٹرنگ افسر کل (جمعرات) کو امیدواروں کی فہرست شائع کریں گے۔
آر او آفس کی جانب سے 23 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کی جائے گی جبکہ 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی کے ہال میں انتخابی میدان سجے گا۔
یاد رہے کہ منگل کے روز رانا ثناء اللہ سمیت 3 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
