اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لیسکو کا 2025-26 کا 20 ارب 78 کروڑ کا بجٹ منظور

19 Aug 2025
19 Aug 2025

(لاہور نیوز) لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2025-26 کیلئے میٹریل اور دیگر امور کے سلسلے میں 20 ارب 78 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی فراہمی، مرمت اور جدید نظام کی تنصیب کو بہتر بنانے کیلئے مختلف شعبوں کیلئے خطیررقوم مختص کی گئی ہیں۔ اے ایم آئی پراجیکٹ کیلئے 8 ارب جبکہ انرجی لاس ریڈکشن کے منصوبوں کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

ڈسٹری بیوشن آف پاور کیلئے 62 کروڑ روپے ، ایریل بنڈل کیبل کیلئے 31 کروڑ ، ایچ ٹی و ایل ٹی پولز کی ارتھنگ کیلئے 1 ارب 14 کروڑ،ٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے 1 ارب 87 کروڑ ، ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کیلئے 30 کروڑ ، سیفٹی آلات خریداری کیلئے 29 کروڑ ، انسولیٹڈ بکٹ کرینز کیلئے 73 کروڑ اورٹرانسفارمر ورکشاپ کیلئے 9 کروڑ روپے بجٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

 ترجمان لیسکو کے مطابق یہ بجٹ بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے