اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

الیکٹرک بائیکس کے درآمدی پرزوں پر ٹیکس چھوٹ کی درخواست مسترد

19 Aug 2025
19 Aug 2025

(لاہور نیوز) انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کی جانب سے الیکٹرک بائیکس کے درآمدی پارٹس پر ٹیکس چھوٹ کی درخواست مسترد کر دی گئی جس کے بعد کسٹمز ڈیوٹی ایک فیصد سے بڑھ کر 30 سے 35 فیصد تک عائد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ای وی بائیکس سکیم لانچ کرنے کے وقت غلط اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی جبکہ کسٹمز ڈیوٹی میں اضافے سے اس سکیم کے خدوخال اور قیمتیں تبدیل ہو جائیں گی۔

قائم مقام سی ای او ای ڈی بی کے مطابق ای وی بائیکس پارٹس پر ڈیوٹی 20 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی 2020 سے بیٹری، موٹر، چارجر اور کنورٹر پر ٹیکس چھوٹ حاصل تھی جس کی توسیع کے لیے آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ پالیسی 26-2021 کے تحت بجٹ سے قبل درخواست دی جانی تھی۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی بی گزشتہ 14 ماہ سے مستقل سی ای او اور ایک سال سے زائد عرصے سے بورڈ کے بغیر کام کر رہا ہے، بورڈ چیئرمین کے استعفے کے بعد ادارہ غیرفعال ہے یہاں تک کہ موٹر وہیکل انڈسٹری ایکٹ بھی ای ڈی بی بورڈ کی منظوری کے بغیر تشکیل دیا گیا۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ ای ڈی بی میں قائم مقام سی ای او خدا بخش علی گزشتہ 14 ماہ سے ایڈہاک بنیادوں پر تعینات ہیں حالانکہ رولز کے مطابق یہ تعیناتی صرف دو ماہ تک کے لیے ہو سکتی ہے، مستقل سی ای او اور بورڈ نہ ہونے کے باعث ادارے کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے