19 Aug 2025
(لاہور نیوز) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کے نوٹس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے فائرنگ کرکے اپنے کزن کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے پھوپھو زاد کزن احمد علی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن اسلام پورہ محمد اختر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان تیار کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔
