اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سمگل شدہ پٹرول بیچنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی تیاریاں

19 Aug 2025
19 Aug 2025

(ویب ڈیسک) سمگل شدہ پٹرول بیچنے والے پمپس کے خلاف سخت کارروائی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

وزارت پٹرولیم کے حکام  نے بتایا ہے کہ سمگل شدہ پٹرول کی روک تھام کیلئے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 میں چھ نئی شقوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے، ان تبدیلیوں کا مقصد سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس حال ہی میں منعقد ہوا، اس اجلاس میں وزارت پٹرولیم کے حکام  نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ نئے بل میں سمگل شدہ پٹرول بیچنے والے پمپس سیل کرنے اور ان کے سامان کو ضبط کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اگر کسی گاڑی کو سمگل شدہ پٹرول لے جانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، کسٹم حکام کو ان گاڑیوں کو ضبط کرنے کے اختیارات دیئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے