اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس بھی عبور کر گیا

19 Aug 2025
19 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس بھی عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 323 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

خریداری میں نمایاں دلچسپی آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکنگ، سیمنٹ اور فارماسیوٹیکل سیکٹرز میں دیکھی گئی، جبکہ بڑی کمپنیوں جیسے ڈی جی خان سیمنٹ، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔

ماہرین کے مطابق یہ تیزی حکومت کی متوقع گردشی قرضے سے متعلق اصلاحات کی مہم کی خبروں کے باعث ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ توانائی کے شعبے میں لیکویڈیٹی کے مسائل میں کمی آئے گی، یہ مسئلہ طویل عرصے سے ملکی معیشت کیلئے بڑا چیلنج رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1704 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 22 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.02 روپے سے کم ہو کر 281.80 روپے پر آگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے