اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف آج جاپان میں مختلف اداروں کا دورہ کرینگی

19 Aug 2025
19 Aug 2025

(لاہورنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اپنے دورہ جاپان کے دوران آج مصروف دن گزاریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف دورے کے دوسرے روز نیشنل سینٹرل پارک گلوبل ہیلتھ میڈیسن ،جاپان انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سکیورٹی اورجاپان انٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کریں گی۔

 مریم نوازشریف جاپان میں انٹرنیشنل افیئر کے سینئر وائس منسٹر ماٹسویوٹاکی ہیکو سے رسمی ملاقات بھی کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب ٹوکیو کے علاقے اوچی کوچو،چی یوڈاکو ٹوکیو میں اٹلس ہنڈا کے سی ای او ثاقب شیرازی سے بھی ملیں گی۔

وزیراعلیٰ ہنڈا ہیڈ کوارٹر میں ایلسیا ٹاور کورانو مونٹومیناٹوکو کا دورہ کریں گی،ان کو ہنڈا کے ہیڈ آفس میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

 وزیراعلیٰ مریم نوازشریف جاپان کی وزارت اکانومی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا بھی دورہ کریں گی۔ مریم نوازشریف کی پارلیمنٹیرینز فرینڈشپ لیگ کے چیئرمین سے میٹنگ بھی شیڈول میں شامل ہے۔ منسٹری آف فارن افیئر جاپان کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اوران کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے