18 Aug 2025
(لاہور نیوز) ستوکتلہ پولیس نے نوسربازی کرنے والے جعلی ایل ڈی اے ملازم کو حراست میں لے لیا۔
انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوسر باز کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم خود کو ایل ڈی اے کا ملازم بتاتا اور جعلی نوٹس دے کر رقم بٹورتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت محمد قاسم خان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
