جرم وانصاف
پنجاب بھر میں پولیس کا کریک ڈاؤن: 62 ہزار مقدمات درج، 45 ہزار بجلی چور گرفتار
18 Aug 2025
18 Aug 2025
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس نے 62 ہزار مقدمات درج کر کے 45 ہزار سے زائد بجلی چوروں گرفتار کر لئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں ابتک بجلی چوروں کیخلاف 62 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے، صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 45 ہزار 249 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ بجلی چوری کے 42 ہزار سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کر لیے گئے ہیں۔
قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 3276 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کیے گئے، لاہور میں بجلی چوری کے 21 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے جبکہ 20 ہزار 840 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔
