اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: این اے 129 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کر لیا

18 Aug 2025
18 Aug 2025

(لاہور نیوز) لاہور کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب سے پہلے ہی جاری سیاست میں اہم بریک تھرو ہونے کا امکان، اہم سیاسی جماعت نے الیکشن میں اپنا امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کر لیا تاہم ابھی اس کا رسمی اعلان نہیں ہوا۔

لاہور کا حلقہ این اے 129ضمنی الیکشن پاکستان بھر کے سیاسی مبصرین اور عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ قومی سمبلی کے اس حلقہ کی نشست میاں اظہر کے انتقال کر جانے سے خالی ہوئی ہے، آج پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے  کا فیصلہ کر لیا۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ  پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کےدرمیان ایک معاہدہ طے ہوا تھا جس کے مطابق یہ طے ہوا  کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دوسری پوزیشن پر رہنے والی پارٹی کو ضمنی الیکشن  میں اپنا امیدوار دینے کا ترجیحی حق ہو گا،  اس امیدوارکوباقی اتحادی جماعتیں سپورٹ کریں گی۔

اس معاہدہ کے تحت اب پیپلز پارٹی نے طے کیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے سامنے آ چکے امیدوار کو ہی وہ بھی سپورٹ کرے گا، ذرائع نے بتایا کہ ابتدا میں پیپلز پارٹی نے این اے  129 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے داخلی سیاسی عمل شروع کیا تھا۔

پیپلزپارٹی کواین اے129کےٹکٹ کیلئے 2 امیدواروں کی دراخوستیں موصول ہوئیں، تاحال دونوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے امیدوار کی حمایت کرنے کی رائے دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما  نیئر حسین بخاری نے بتایا کہ  تاحال این اے 129 سے کس کو ٹکٹ دینا ہے فیصلہ نہیں کیا۔ ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی جانب سے کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے