18 Aug 2025
(لاہور نیوز) شہر کی پارکنگ کمپنی میں کرپشن اور بدانتظامی کی داستانیں بدستور جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمپنی کا بورڈ طویل عرصے سے غیر فعال ہے جس کے باعث آٹومیٹڈ سسٹم میں درکار اصلاحات نہ ہو سکیں اور معاملات جوں کے توں چل رہے ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ادارے میں سفارشی اور نان ٹیکنیکل اہلکار اہم اور پرکشش عہدوں پر تعینات ہیں جنہیں کارکردگی یا تجربے کے بجائے تعلقات کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے، بورڈ اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے ساڑھے 8 کروڑ روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگی سمیت درجنوں انکوائریاں صرف فائلوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔
شہریوں اور ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ پارکنگ کمپنی میں فوری اصلاحات کی جائیں، بورڈ کو فعال کیا جائے اور بدعنوان عناصر کے خلاف شفاف تحقیقات کے بعد سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
