اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ مزید کم کرنے کی کوشش کریں گے: وفاقی وزیر خزانہ

18 Aug 2025
18 Aug 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، پوری کوشش ہو گی کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ مزید کم کریں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، میں خود پرائیویٹ سیکٹر سے آیا ہوں، پرائیویٹ سیکٹر دن میں 8 سے 12گھنٹے کام کرتا ہے، کارپوریٹ سیکٹر نہیں ہے، یہ کمی نظر آئی۔

انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ عملی زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، نوجوان محنت کو اپنا شعار بنائیں، اتارچڑھاؤ آتے ہیں لیکن ٹیلنٹ کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمیں مستقل گروتھ کی طرف جانا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات لائی گئی ہیں، سٹاک ایکسچینج روزانہ نئے ریکارڈ بنا رہی ہے، سٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بہتری کی علامت ہے، توانائی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے درست سمت میں گامزن ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے