اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

منڈیوں میں گرانفروشی، سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پر بکنے لگے

18 Aug 2025
18 Aug 2025

(لاہور نیوز) مہنگائی کا طوفان رکنے کا نام نہیں لے رہا، روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

مرغی کا گوشت بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے، شہر بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو پر برقرار ہے جبکہ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں آئی، زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 397 روپے جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 295 روپے ہو گئی ہے، انڈوں کی ایک پیٹی اب 8 ہزار 730 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب شہر کی منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی خودساختہ اضافہ جاری ہے، پیاز 100، ٹماٹر 120، لہسن 380 اور ادرک 620 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، سبز مرچ 150 اور لیموں 400 روپے کلو کے نرخ پر دستیاب ہیں، ٹینڈے 300، آلو 120، کریلے 200، گوبھی 140، شلجم 150، بھنڈی 220 اور شملہ مرچ 260 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

پھلوں کی قیمتوں کا حال بھی کچھ مختلف نہیں، کیلا 260 روپے درجن، پپیتا 600، سیب 420، آڑو اور آم 400، خوبانی 380 اور گرما 220 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے