اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ کا پنجاب میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

17 Aug 2025
17 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے پی ڈی ایم اے پنجاب انتظامیہ، پولیس، ریسکیو  کو ضروری پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی، ساتھ ہی ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی فیلڈ میں موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

مریم نواز  نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بالائی پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشے کے پیش نظر ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کوہ سلیمان رود کوئیوں میں ممکنہ سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لئے پیشگی انتظامات کا حکم دے دیا، ساتھ ہی مری، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور کوہ سلیمان کے اضلاع میں خصوصی ا قدامات کا بھی حکم دیا۔

مریم نواز کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے پنجاب فوری متحرک، درکار وسائل مہیا کرنے کے لئے سرگرم ہو چکی ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو طوفانی بارشوں کے پیش نظر دریاؤں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آبی گزر گاہوں کے ارد گرد آبادیوں کے لئے کشتیاں، لائف جیکٹ اور دیگر سامان مہیا کر دیا گیا جبکہ دریاؤں کے قریب موجود شہریوں کے فوری انخلاء کو یقینی بنایا جا رہا ہے، دریاؤں نہروں و ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظرنہانے پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے دریاؤں اور ندی نالوں کے کنارو ں پر پولیس پٹرولنگ کی ہدایت کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ والدین بچوں کو دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے روکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے