17 Aug 2025
(لاہور نیوز) چینی کے نرخ اور دستیابی کا معاملہ حل نہ ہوا، 15 جولائی سے ایک ماہ کے لئے نافذ چینی کے نرخوں پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔
انتظامیہ زبردستی چینی مقررہ نرخ 173 روپے فی کلو پر فروخت کرانے کی کوشش کرتی رہی۔ اس کے باوجود مارکیٹ میں چینی نرخ 185 سے 190 روپے فی کلو تک ہے۔ 15 اگست سے سرکاری نرخ دوروپے اضافے سے 175 روپے نافذ ہونا تھا البتہ نیا نرخ دو روز کے لئے موخر کر دیا گیا۔
ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا نرخ 169 سے بڑھ کر 171 روپے کلوہو جائے گا۔ ایکس شوگر ملز ریٹ 165سے بڑھ کر 167 روپےفی کلوہوگا۔
ہول سیل مارکیٹ میں مقررہ نرخ پر چینی فروخت کرانے میں انتظامیہ مکمل ناکام ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 175 سے 178 روپے فی کلو رہی، پیر سے مارکیٹ میں نئے ریٹس پر عمل ہونا ہے۔
