اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

16 Aug 2025
16 Aug 2025

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پانچ فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کے پیشِ نظر بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہو چکا ہے، مختلف شہروں کے درمیان سفر کے کرایوں میں 50 روپے سے  لے کر 320 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق لاہور سے سرگودھا جانے کا کرایہ 50 روپے کم ہو کر 1060 روپے ہو گیا ہے، جبکہ لاہور سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو اب 1950 روپے ادا کرنا ہوں گے، جو پہلے کی نسبت 100 روپے کم ہیں۔

اسی طرح لاہور سے پشاور جانے کا کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے، لاہور سے رحیم یار خان 140 روپے کمی کے بعد 2810 روپے، لاہور سے حیدرآباد 300 روپے کمی کے بعد 5800 روپے اور لاہور سے کراچی جانے کا کرایہ 320 روپے کمی کے ساتھ 6040 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور کے سیکرٹری رانا محسن  نے تصدیق کی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پانچ فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج ہی سے نئے کرایہ ناموں پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے