16 Aug 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ اور کوٹ لکھپت پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے2 خواتین کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ نسرین کو گوردوارے والی گلی سے منشیات سپلائی کرتے گرفتار کیا، ملزمہ ثنا بی بی کو اشرف چوک سے چوری چھپے منشیات فروخت کرتے گرفتار کیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ خواتین ملزمان دیگراضلاع سےمنشیات منگواتی اورملحقہ علاقوں میں فروخت کرتی تھیں، خواتین ملزمان موبائل فون کے ذریعے آرڈر لیکر مطلوبہ لوکیشنز پر منشیات سپلائی کرتی تھیں،خواتیں ملزمان سے 620 گرام آئس، 1 کلو 60 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
