اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی اغوا برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10 بچے بازیاب

16 Aug 2025
16 Aug 2025

(لاہور نیوز) سی سی ڈی اغوا برائے تاوان سیل نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گمشدہ اور گھروں سے بھاگے ہوئے 10 بچوں کو بازیاب کرا لیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بازیاب ہونے والے بچوں کا تعلق لاہور، قصور، راولپنڈی، اوکاڑہ، مظفرگڑھ، خانیوال، بہاولپور سمیت دیگر شہروں سے ہے، یہ بچے درباروں، ریلوے سٹیشنز اور بس سٹینڈز جیسے مقامات سے بازیاب کرائے گئے جہاں یہ بھٹک گئے تھے یا پھر غیرمحفوظ حالت میں موجود تھے۔

بازیابی کے بعد تمام بچوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بحفاظت ان کے والدین کے سپرد کر دیا گیا۔

ترجمان  نے مزید بتایا کہ سیل  نے جدید ٹیکنالوجی، مخبر نظام اور مقامی پولیس کے تعاون سے یہ کارروائیاں کیں، بچوں کی بازیابی پر والدین  نے سی سی ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ بچوں کے تحفظ اور گمشدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے