اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چہلم و عرس مبارک: 7 ہزار پولیس اہلکار و افسران کا فول پروف سکیورٹی پلان پر عمل درآمد جاری

15 Aug 2025
15 Aug 2025

(لاہور نیوز) چہلم اور عرس مبارک پر لاہور پولیس کا فول پروف سکیورٹی پلان جاری، 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

دربار کے اطراف، شہر میں 40 مجالس اور 13 جلوسوں کے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد جاری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سکیورٹی انتظامات دیکھے اور شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے اندرون شہر سے نکلنے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ بھی کیا، جہاں پر انہیں بتایا گیا کہ مرکزی جلوس کے روٹ پر ہائی الرٹ، منسلک راستوں پر بھاری نفری تعینات ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں سے روٹ لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے، جلوس کے راستوں کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہیں جبکہ گشت بھی جاری ہے، مقررہ داخلی راستوں کے سوا کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی جلوس پر 7 ہزار سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا تاہم شہری پولیس کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے