اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایک ہفتہ میں چینی 18 روپے فی کلو مہنگی ہوئی: ادارہ شماریات کی رپورٹ

15 Aug 2025
15 Aug 2025

(لاہور نیوز) ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر نہ آ سکی، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو تک برقرار ہے، وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق اسلام آباد میں ایک ہفتے میں چینی کی قیمت 18 اور راولپنڈی میں 12 روپے فی کلو تک بڑھ گئی،  ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 52 پیسےفی کلو کا اضافہ ہوا۔

ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 179 روپے 19 پیسے فی کلو ہو گئی، گذشتہ ہفتےتک چینی کی اوسط قیمت 178 روپے 67 پیسے فی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 145روپے 88 پیسے فی کلو تھی۔

اسی طرح پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو تک ہے، کراچی، پشاور، اسلام آباد اور بہاولپور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے کلو تک ہے،

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 جولائی سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقررکرنےکا اعلان کیا تھا جبکہ اسلام آباد میں 172، پنجاب اور کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت 173 روپےفی کلو مقرر کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے