پنجاب: گوردواروں، چرچ، مندروں کے تحفظ و تزئین و آرائش کیلئے 96 ارب کے فنڈز منظور
(لاہور نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں لاہور سمیت دیگر اضلاع کیلئے 96 ارب روپے کے فنڈز منظور کر لئے گئے، جس میں لاہور سمیت دیگر شہروں میں ماڈل ویلجز کے قیام کیلئے 72 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
فنڈزکی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 19ویں اجلاس میں دی گئی، اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نےکی۔
دوران اجلاس گوردواروں، چرچ اور مندروں کے تحفظ وتزئین و آرائش کیلئے 1 ارب 50 کروڑ منظور کیے گئے ہیں، سیوریج و سیلابی پانی کے نکاس کو بہتر بنانے کیلئے 22 ارب 47 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں، خانیوال، کامونکی، وہاڑی اور وزیر آباد میں نکاسی آب کے منصوبوں کو مکمل کیا جائیگا۔
لاہور، ڈی جی خان، سرگودھا، بہاولپور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور ساہیوال میں بھی ماڈل ویلجزبنائےجائیں گے جس کیلئے 72 ارب روپے کی خطیر رقم منطور کی گئی ہے تاہم اجلاس میں سیکرٹری پی این ڈی بورڈ رفاقت علی بھی شریک ہوئے۔
