اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معرکہ حق میں کامیابی، ہم ایک قابل فخر قوم بن کر سامنے ہیں: ملک احمد خان

14 Aug 2025
14 Aug 2025

(لاہور نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہم ایک قابل فخر قوم کے طور پر دنیا کے سامنے ہیں۔

گورنر ہاؤس لاہور میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان  نے قومی پرچم لہرایا، پرچم کشائی کے فوراً بعد قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے دوران فضا "پاکستان زندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان  نے پوری قوم کو یومِ آزادی اور معرکۂ حق میں تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کی، انہوں  نے کہا کہ پاک فوج اور سکیورٹی ادارے ملکی سرحدوں کے محافظ ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ ناقابلِ فراموش رہیں گی، جب فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور نیول چیف کی قیادت میں دشمن کو چند گھنٹوں میں دھول چٹائی گئی تو دنیا  نے پاکستان کی عسکری صلاحیت اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

قائم مقام گورنر  نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے، جب ہمیں ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے ہر قسم کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک قوم بن کر سوچنے کی ضرورت ہے، ہم سب کو مل کر اس وطنِ عزیز کی ترقی اور حفاظت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

تقریب میں اہم سرکاری شخصیات، طلبہ، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، شرکا نے وطن سے محبت کے جذبے کے تحت تقریب کو بھرپور انداز میں سراہا، جبکہ گورنر ہاؤس سبز ہلالی پرچموں، روشنیوں اور قومی رنگوں سے سجا ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے