اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ میں 78 ویں یومِ آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب

14 Aug 2025
14 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم  نے عدالت عالیہ لاہور کی تاریخی عمارت پر پرچم لہرایا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سید شہباز علی رضوی بھی ہمراہ تھے، جسٹس علی ضیاء باجوہ سمیت دیگر فاضل ججز  نے پرچم کشائی تقریب میں شرکت کی۔

پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے کہ ہم آج اپنا 78 واں یومِ آزادی منا رہے ہیں، ہمیں قائد کے ویژن کے مطابق کام کرنا ہے، ادارے اگر قائد کے ویژن کے مطابق کام کریں گے تو ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔

انہوں  نے کہا کہ پنجاب کی عدلیہ میں لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، صوبہ بھر میں ماڈل کورٹس بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، زیرالتواء مقدمات کو نمٹانا ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ کے ساتھ ساتھ لاہور ہائیکورٹ میں بھی مخصوص بنچز قائم کئے جا رہے ہیں۔

پرچم کشائی تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی کے لئے دعا بھی کی گئی، تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے افسران و سٹاف اور انکی فیملیز  نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے