(لاہور نیوز) پودا لگائیں، ویڈیو بنائیں، سوشل میڈیا پر شیئر کریں، محکمہ جنگلات نے خصوصی پیشکش کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ جیتنے والوں کو جنگلات کا فری ٹوور کروایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ماحول دوست وژن کے مطابق سبز پنجاب کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر عوام کیلئے محکمہ جنگلات کی خصوصی پیشکش سامنے آ گئی ہے۔
بہترین ویڈیو شیئر کرنے اور جیتنے والوں کو جنگلات کا فری ٹوور کروایا جائیگا، خصوصی آفر میں حصہ لینے کیلئےآن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی، عوامی شمولیت کے بغیر سبز پنجاب کا خواب مکمل نہیں ہو سکتا۔
یہ آفر صرف شجر کاری مہم میں شامل رضاکاروں کیلئے ہے، جیتنے والوں کوفری جنگلات کا ٹوور قدرتی حسن و جنگلات کے تحفظ کی اہمیت سے روشناس کرائیگا۔
محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ رضا کار اپنی پودا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کریں، مون سون کے موسم میں لگایا گیا ہر پودا آنیوالی نسلوں کا سرمایہ ہے، خصوصی آفر کا مقصد عوام کو ماحول دوست طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔
