اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری

13 Aug 2025
13 Aug 2025

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کر دیا، الیکشن 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 18 اگست کو ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا، 19 اور 20 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، 21 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کی جائے گی، 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

26 اگست تک مسترد ہونے والے امیدوار اپنی اپیل دائر کر سکیں گے، مسترد ہونے والے امیدوار وں کی اپیلوں پر 28 اگست کو فیصلہ سنایا جائے گا، 29 اگست کو ریٹرنگ آفیسر امیدواروں کی ترمیمی لسٹ جاری کرے گا،30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

9 ستمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے، سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر انتخابی عمل پنجاب اسمبلی میں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے