اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے: وزیر اعظم

12 Aug 2025
12 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا ہے، دشمن کو ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کے بعد پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، دشمن ملک ایک بوند پانی بھی ہم سے نہیں چھین سکتا اور اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو اُسے ایسا سبق سکھایا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں اور اقلیتی برادری نے بھی اس تحریک میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے قائداعظم کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے دھارے کو بدلنے والے لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ حالیہ واقعات میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 4 جدید رافیل طیارے شامل تھے، وزیراعظم کے مطابق 10 مئی کو پاکستان نے بھارت کے عسکری غرور کو خاک میں ملا دیا اور پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے