اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

100 الیکٹرک بسیں آج چین سے پاکستان روانہ ہو جائیں گی: وزیر اعلیٰ پنجاب

12 Aug 2025
12 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ 100 الیکٹرک بسیں آج رات تک چین سے پاکستان کیلئے روانہ ہو جائیں گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ چین کے یانٹائی بندرگاہ پر 100 مزید الیکٹرک بسوں کا بیڑا لوڈ کیا جا رہا ہے، جو توقع ہے کہ آج رات روانہ ہو جائے گا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ بسیں پنجاب کے اُن اضلاع کے لیے روانہ کی جا رہی ہیں جہاں پہلے پبلک ٹرانسپورٹ کا باقاعدہ نظام موجود نہیں تھا، جن میں میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ، وہاڑی، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس سروس کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے، یہ جدید اور ماحول دوست بسیں ایئر کنڈیشنڈ ہوں گی، ان میں وائی فائی کی سہولت موجود ہو گی اور مکمل طور پر خودکار ٹکٹنگ سسٹم سے لیس ہوں گی۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کے لیے قابلِ رسائی ڈیزائن کے ساتھ یہ بسیں پنجاب کے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور باعزت سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے