اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بغیر لائسنس ادویات بنانے والی کمپنیز کیخلاف کارروائی، اہم انکشافات

11 Aug 2025
11 Aug 2025

(لاہور نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بغیر لائسنس ادویات بنانے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

ڈریپ نے جعلی کمپنیوں اور جعلی ادویات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا، جس کے مطابق جعلی کمپنیوں میں فیگا فارماسیوٹیکل کراچی، ایڈکوک فارماسیوٹیکلز لاہور شامل ہیں، اس کے علاوہ جعلی کمپنیوں میں الپائن لیبارٹریز کراچی اور ہیمیکس فارماسیوٹیکل کراچی شامل ہیں۔ 

 

 

 

ڈریپ نے فیگا فارما سیوٹیکل کی مسرون ٹیبلٹ، ایڈکوک فارماسیوٹیکلز کی کیٹفول او ڈی ٹیبلٹ جعلی قرار دیدیا ہے جبکہ الپائن لیبارٹریز کی ڈیپاسرون ٹیبلٹ، ہیمیکس فارماسیوٹیکل کی ڈروفا ٹیبلٹ بھی جعلی قرار دے دی گئی ہے۔

ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرگ، واٹر اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری گلگت بلتستان نے ادویات کے نمونوں کی جانچ کی، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ادویات کو جعلی اور مضر صحت قرار دیا گیا، لیبارٹری رپورٹ کے بعد ڈریپ ٹاسک فورس نے مزید تحقیقات کیں جس کے دوران کمپنیوں کے بغیر لائسنس اور بغیر میڈیسن رجسٹریشن کا انکشاف ہوا۔

 

 

 

ڈریپ کی جانب سے متعلقہ اداروں، ہسپتالوں، فارمیسیز کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے، ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ جعلی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا مقصد عوام کو ممکنہ صحت کے خطرات سے بچانا ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے