10 Aug 2025
(لاہور نیوز) غازی آباد کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر ڈاکو بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو رہا ہے۔
تھانہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، تاحال پولیس کو ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی کا سامنا ہے۔
