10 Aug 2025
(لاہور نیوز)ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کے دوران 156 موٹرسائیکل چوری و چھین لی گئیں۔
شہر لاہور میں غریب کی سواری موٹرسائیکل چھیننے اور چوری ہونے ی وارداتیں ختم نہ ہو سکیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق صرف ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے مختلف علاقوں سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 156 موٹرسائیکل چھینی و چوری ہوئیں، ماہ جولائی کے دوران ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 145 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ 11 شہریوں سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے باوجود چوری اور چھیننے والی موٹرسائیکل کی ریکوری کی شرح بہت کم ہے۔
