
10 Aug 2025
(لاہور نیوز) لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ کے پلازے میں آگ لگ گئی، عمارت کی دوسری منزل پر دھواں بھر گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
لاہور میں واقع شاہ عالم مارکیٹ کے گل پلازہ پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے عمارت کی دوسری منزل پر دھواں بھر گیا، گنجان آباد علاقے اور تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو کی گاڑیوں کو پلازے تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔
اس حوالے سے ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ پلازہ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔
فائر فائٹرز کی جانب سے نہ صرف پلازے کے باہر سے آگ بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں بلکہ ریسکیو اہلکار گل پلازہ کے اندر بھی پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاکہ جلد از جلد آگ پر قابو پایا جاسکے تاہم ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔