اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معرکہ حق سے سرشار قوم 79واں یوم آزادی تاریخی انداز میں منائے گی: مریم اورنگزیب

10 Aug 2025
10 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر 79ویں یوم آزادی کی تیاریاں قومی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 14 اگست کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جشن آزادی مثالی انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے، معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم 79واں یوم آزادی بھی تاریخی انداز میں منائے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اضلاع کے درمیان جشن آزادی پر خوبصورت سے خوبصورت چراغاں کرنے کا مقابلہ جاری ہے، آزادی فلوٹس کا بھی مقابلہ ہوگا، سب سے خوبصورت فلوٹ سجانے اور بہترین چراغاں پر انعام دیں گے، سب سے زیادہ خوبصورتی سے سجائے گئے بازار کو بھی انعام ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ آزادی کے احساس نے حصول آزادی کے جشن کو دوبالا کر دیا ہے، نوجوان اور بچوں کا جوش وجذبہ قابل تحسین ہے، تعلیمی ادارے اور شہری تنظیموں کی جشن آزادی سے متعلق سرگرمیوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے 14 اگست کی تیاریوں میں اشتراک عمل سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے