10 Aug 2025
(ویب ڈیسک) اکبری گیٹ کے علاقہ میں دکاندار کے قتل کے معاملہ میں اہم پیش رفت،ملزم حیدرعلی نے خود تھانہ پہنچ کر گرفتاری دے دی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم حیدرعلی نے دکاندارسوہنی کو لین دین کےتنازع پر گولیاں ماریں،مقتول سوہنی نے حیدرعلی سے پانچ لاکھ روپے قرض لے رکھا تھا، ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ واپسی کے مطالبے پر سوہنی دھمکی آمیز فون کالز کرواتا تھا،دھمکیاں ملنے پرطیش میں آیا اور سوہنی کو گولیاں ماردیں۔
یاد رہے کہ اکبری گیٹ میں دکاندار سوہنی کےقتل کی واردات دو روزقبل پیش آئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے، تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
