اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مانگا منڈی:13 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے ملزمان مقابلے میں ہلاک

10 Aug 2025
10 Aug 2025

(لاہورنیوز) مانگا منڈی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کارروائی کے دوران 13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی پولیس کو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تو شبیر انسپکٹر اور دیگر ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مانگا منڈی میں چھاپہ مارا، ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس مقابلہ کے دوران 13 سالہ بچی کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے ملزمان میں شعیب اور زبیر شامل ہیں۔

دونوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل انعامدار کو ملزمان کی جانب سے سینے پر فائر مارا گیا، بلٹ پروف جیکٹ ہونے کے باعث پولیس ہیڈ کانسٹیبل بال بال بچ گیا۔

واضح رہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہے، بچی کے ساتھ زیادتی کی ایف آئی آر تھانہ مانگا منڈی میں درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles