اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

زرتاج گل کی سزا کیخلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا

09 Aug 2025
09 Aug 2025

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں پہلے سرنڈر کریں، سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔رجسٹرار آفس نے ‏پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سوموار 11 اگست کو بطور اعتراض کیس سماعت کرے گا۔زرتاج گل نے سینئر قانون دان میاں محمد حسین چوٹیا اور بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے اپیلیں دائر کی ہیں۔

اے ٹی سی فیصل آباد کے نو مئی واقعات میں تین فیصلوں کیخلاف تین الگ الگ اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔تینوں اپیلوں پر رجسٹرار آفس کی طرف سے زرتاج گل کے سرنڈر نہ کرنے کا اعتراض لگایا گیا ہے۔اے ٹی سی فیصل آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو تین الگ الگ مقدمات میں دس دس سال سزا سنا رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے