اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ نواز شریف کریں گے: عظمیٰ بخاری

09 Aug 2025
09 Aug 2025

(لاہورنیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات و تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں الیکشن لڑنے والوں کے متعلق تجاویز لی گئیں، ضمنی انتخابات میں کس کو ٹکٹ ملے گی اور کس کو نہیں اس کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی ضمنی الیکشن کی ٹکٹ ہاٹ کیک ہوتی ہے اور ایک ایک سیٹ پر 15، 15 امیدواران ہیں، پارلیمانی بورڈ کسی موزوں امیدوار کی منظوری دے گا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ جلد ہی ہوگی، پی ٹی آئی تو ضمنی انتخابات میں میدان سے بھاگ گئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو تو ہمارے ساتھ الیکشن لڑنے کے لئے کوئی امیدوار ہی نہیں مل رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے