(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے 48 افسران کو پی ایم ایس میں شامل (انڈکٹ) کردیا، انڈکٹ ہونے والوں میں 36 تحصیلدار،3 سپرنٹنڈنٹس، 9 پرائیویٹ سیکرٹریز شامل ہیں۔
انڈکٹ ہونے والے افسر محمد سعید نواز کو سیکشن افسر محکمہ خزانہ،محمد نوید سیکشن افسر محکمہ ہائرایجوکیشن اور کلیم اللہ خان کو سیکشن افسر سوشل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
عثمان علی کو سیکشن افسر محکمہ وومن ڈویلپمنٹ، ہمایوں خالد کو سیکشن افسر محکمہ خزانہ، محمد سرفراز سیکشن افسر محکمہ ہیتلھ اینڈ پاپولیشن، کاظم حسین شاہ سید کو سیکشن افسر محکمہ زکٰوۃ لگایا گیا ہے۔
جاوید اقبال کو سیکشن افسر محکمہ معدنیات، محمد ریاض خان کو سیکشن افسر محکمہ پرائس کنٹرول، عابد اقبال رانا کو سیکشن افسر محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کیئر اور محمد عظیم کو سیکشن افسر محکمہ بلدیات تعینات کیا گیا ہے۔
محمد شفیق سیکشن افسر محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن، محمد شاہد اقبال سیکشن افسر محکمہ زراعت، عدنان اشرف کو سیکشن افسر محکمہ سی اینڈ ڈبلیواور غلام عباس کو سیکشن افسر محکمہ ایکسائز تعینات کردیا گیا ہے۔
فہیم ارشد سیکشن افسر محکمہ پبلک پراسیکیوشن، شاہد ممتاز سیکشن افسر محکمہ سکول ایجوکیشن، مظہر اقبال سیکشن افسر محکمہ توانائی، فیصل ندیم کو سیکشن افسر محکمہ سکول ایجوکیشن اور محمد حق نواز کو سیکشن افسر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو لگا دیا گیا ہے۔
محمد عمرسلطان سیکشن افسر محکمہ پبلک پراسیکیوشن ،محمدیاسین سیکشن افسر محکمہ خزانہ، عابد حسین کو سیکشن افسر محکمہ سکول ایجوکیشن ،اعجاز احمد سیکشن افسر محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کئیر، خاورحیات کو سیکشن افسر محکمہ بلدیات تعینات کیا گیا ہے۔
