اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ فرنچائز لیگ قرار

09 Aug 2025
09 Aug 2025

(لاہور نیوز) برطانوی نشریاتی ادارے( بی بی سی) نے پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی دوسری سب سے دلچسپ فرنچائز لیگ قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں بیٹنگ اور بولنگ کا بہترین توازن، سنسنی خیز مقابلے شائقین کا دل جیتنے لگے، پی ایس ایل نے انٹرٹینمنٹ انڈیکس میں آئی ایل ٹی 20، دی ہنڈریڈ، سی پی ایل اور بگ بیش کو پیچھے چھوڑا۔

سب سے زیادہ دلچسپ لیگ میں آئی پی ایل کا پہلا نمبر ہے۔

پی ایس ایل میں اوسط پہلی اننگز کا سکور 180 رنز، دنیا کی تمام لیگوں میں سب سے زیادہ ہے جبکہ  پی ایس ایل میں 27.5 فیصد میچز کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جبکہ آئی پی ایل کے 28.9 فیصد میچز آخری اوور تک گئے۔

رپورٹ کے مطابق فی میچ سب سے زیادہ چوکوں کی اوسط پی ایس ایل میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں فی میچ 30 چوکے اور 14 چھکے کی اوسط ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئی پی ایل اور سی پی ایل میں فی میچ 15 چھکوں کی اوسط ہے۔

مزید کہا گیا کہ پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کے اوسط انٹرنیشنل کیپس 351 جو تمام لیگ میں دوسری سب سے زیادہ ہے۔ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی اوسط انٹرنیشنل کیپس 423 اور آئی پی ایل میں 335 ہے۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل نے کوالٹی اور سنسنی میں بگ بیش کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفریحی انڈیکس کے 5 اہم میٹرکس میں پی ایس ایل کا اوسط دنیا میں دوسرا بہترین ہے۔

پی ایس ایل دنیا کی چند بہترین لیگوں میں شامل ہے جہاں بڑے بین الاقوامی اسٹارز باقاعدگی سے کھیلتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے