اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ایئر پورٹ: غیر ملکی مسافر سے منشیات کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

08 Aug 2025
08 Aug 2025

(لاہور نیوز) لاہور ایئر پورٹ پر منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، غیر ملکی مسافر کے سامان سے 15 کلو گرام منشیات برآمد ہو گئی۔

کلکٹر کسٹم ایئر پورٹس طاہر حبیب چیمہ کی خفیہ اطلاع پر مشکوک مسافر کی ریکی کی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر بنکاک سے آنے والے غیرملکی مسافر کے سامان سے 15 کلوگرام منشیات برآمد ہو گئی، غیر ملکی باشندہ تھائی ایئرلائن کی پرواز سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچا تھا۔

مشکوک مسافر بین الاقوامی آمد کے گرین چینل سے سامان لئے بغیر ہی گزر گیا، جو کچھ دیر بعد سامان لینے کیلئے انٹرنیشنل ارائیول ہال میں واپس پہنچا۔

اس موقع پر کسٹم ٹیم  نے سامان کی تلاشی لی تو 3 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی، جس پر کسٹم ٹیم  نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے