(لاہور نیوز) پی ایچ اے کا 27واں بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس منعقد ہوا جس میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے این او سی کی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ فی کنال کر دی گئی جبکہ نئے گھروں میں پودے لگانے کی پابندی ہو گی۔
چیئرمین غزالی سلیم بٹ اور ڈی جی منصور احمد کی صدارت میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 26ویں اجلاس کےمنٹس کی منظوری دی گئی، سپورٹس، مکینیکل، الیکٹریکل سپروائزرز کے سروس ریگولیشنز میں ترامیم پر غور کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈی جی ریسورس، ڈائریکٹر ریسورس و آڈٹ عہدوں کی منظوری دی گئی جبکہ قانونی کارکردگی جانچ کمیٹی کے قیام اور محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ سے سٹاف میڈیکل کور کیلئے ایم او یو سائن کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ہسپتالوں کے گرین ایریاز کی دیکھ بھال پی ایچ اے کرے گی، ہسپتال پی ایچ اے ملازمین کو رعایتی اور معیاری طبی سہولیات دے گا، ہاؤسنگ سوسائٹیز کے این او سی کی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ فی کنال کر دی گئی، نئے گھروں میں 10 مرلہ میں 2 پودے اور 1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی ہو گی۔
اجلاس میں ایل ڈی اے طرز پر میڈیکل سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن پالیسی کی منظوری دی گئی جبکہ 2025-26 آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ ریٹس کی توثیق اور سٹیک ایڈز پر 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
ڈیجیٹل میڈیا فروغ کیلئے ڈیجیٹل ایڈز ریٹ میں کمی، شاپ بورڈ فیشیا فیس کلیکشن حقوق پر غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انٹری، ایگزٹ پیسج ڈویلپمنٹ ریٹس میں کمی کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
اجلاس میں پی سی بی سے 21 میں سے 16 سپورٹس گراؤنڈز واپس لے کر نیلامی کی تجویز بھی زیر غور ہے، کھیلوں کے فروغ کیلئے 5 گراؤنڈز پی سی بی کے پاس رہیں گے، ہائیڈرو سیڈر ملچنگ مشین کی خریداری کی منظوری اور پارک بکنگ ریٹس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
اڈاپٹ اے پارک سی ایس آر پالیسی کی منظوری دی گئی جبکہ لیز پالیسی میں تبدیلی، مدت 20 سال تک کرنے اور ریگولر و کنٹریکٹ ملازمین کو یکم تک تنخواہیں دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
