اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گاڑی چیک کرنے پر کار سوار خاتون مشتعل، لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا

08 Aug 2025
08 Aug 2025

(لاہور نیوز) محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی چیک کرنے پر کار سوار خاتون مشتعل ہو گئی، لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ناکہ محمود بوٹی پر معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نے جھگڑا شروع کر دیا، مشتعل خاتون  نے ایسٹرن بائی پاس پر معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کر کے بلاک کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق خاتون نے ناکہ پر موجود دیگر اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہا، کار سوار خاتون نے طیش میں آکر میٹل کی بوتل لیڈی پولیس اہلکار کے سر میں دے ماری۔

ترجمان پولیس کے مطابق لیڈی پولیس اہلکار رباب سر پر چوٹ آنے کے باعث زخمی ہو گئی، مشتعل خاتون سمیرا کو حراست میں لے کر تھانہ مناواں منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، مذکورہ خاتون کے خلاف قانونی کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے