اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب بارے الرٹ جاری

08 Aug 2025
08 Aug 2025

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب بارے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق 13 اگست سے مون سون بارشوں کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے، پنجاب 13 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کے نئے سپیل کا امکان ہے، بالائی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، دریائے ستلج پر قائم بھاکڑا ڈیم 61 فیصد تک بھر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پونگ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 76 فیصد جبکہ تھین ڈیم میں 64 فیصد ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب ارسا اور محکمہ آب پاشی 24 گھنٹے دریاؤں کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں ڈی جی پی ڈی ایم اے ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بھی لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آب پاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے