اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، صارفین کے کیسز سیشن عدالتوں کو منتقل

08 Aug 2025
08 Aug 2025

لاہور (محمد اشفاق) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے صارفین کے تحفظ کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صارفین کے کیسز پنجاب کی سیشن عدالتوں کو منتقل کر دیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے اور وکلا کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامی سطح پر بھی انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔

پنجاب کی 17 کنزیومر عدالتوں میں کیسز کے دائر کرنے کی شرح انتہائی کم تھی لیکن ان عدالتوں کے قیام کے باعث قومی خزانے کو ہر مہینے کروڑوں روپے کا بوجھ اٹھانا پڑتا تھا، پنجاب حکومت نے قانون میں ترمیم کرکے ان عدالتوں کو ختم کیا تو چیف جسٹس  نے صارفین کے تحفظ کیلئے اقدامات کا حکم دیدیا اور کنزیومر عدالتوں میں زیر سماعت تمام کیسز پنجاب کی سیشن عدالتوں میں منتقل کر دیئے۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  کے حکم پر سیشن عدالتوں میں صارفین کے کیسز نامزد کر دیئے گئے جس کے باعث صارفین کے حقوق کا عملی طور پر تحفظ ہونے کے ساتھ ساتھ بروقت انصاف کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔

 چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی جانب سے صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر وکلا نے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے