
(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
مرغی کا گوشت 7 روپے سستا، فی کلو قیمت 562 روپے پر آ گئی، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی، ہول سیل میں 374 روپے کلو، پرچون میں قیمت 388 روپے کلو مقرر ہو گئی۔
انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپیہ اضافہ ہوا، 283 روپے درجن میں فروخت ہونے لگے، پیٹی 8 ہزار 370 روپے میں دستیاب ہے۔
ادھر گوشت کے بعد سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں، کسی بھی سبزی کا ریٹ ڈبل فگر میں نہیں، سبزی خریدنی ہے تو جیب میں لال نوٹ لازمی رکھ کر لاؤ۔
پیاز 100، ٹماٹر 120، لہسن 380، ادرک 580، سبز مرچ 160، لیموں 400 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا، ٹینڈے 350، آلو 120، کریلے 200، گوبھی 220، شلجم 150، بھنڈی 230 روپے کی کلو ہو گئی۔
پھلوں میں کیلا 250 روپے کا درجن، پپیتا 580، سیب 400، آڑو اور خوبانی 380، آم 350 روپے کلو میں دستیاب ہے۔