اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت پنجاب نے صوبے میں صفائی فیس عائد کرنےکا فیصلہ کر لیا

07 Aug 2025
07 Aug 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک سینی ٹیشن فیس عائدکی جائے گی، یہ فیس رہائشی علاقوں میں کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہو گی، بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹلائز ہو گا، ابتدائی 2 ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائے گا۔

رہائشی مکانات کے لیے فیس کا تعین پلاٹ سائز کے مطابق کیا گیا ہے، 5 مرلہ سے کم پلاٹ پر 300 روپے جبکہ 5 سے 10 مرلہ پلاٹ پر 500 روپے فیس وصول کی جائے گی، 10 مرلہ کے لیے ایک ہزار روپے، 20 سے 40 مرلے کے پلاٹ کے لیے 2 ہزار  جبکہ 40 مرلے سے زائد کے پلاٹ کےلیے  5 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

سمال بزنس کے لیے 500 روپے، میڈیم بزنس کے لیے ایک ہزار روپے اور لارج بزنس کے لیے 3 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے، شہری یہ فیس آن لائن ایپ سے ادا کر سکیں گے، حکومت کا پہلا سالانہ ہدف 15 ارب روپے کی وصولی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے